کویت اردو نیوز،7ستمبر: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو اس سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں میں شرکت کے لیے بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے گولڈن ٹکٹ پیش کیا ہے۔
بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جے شاہ کو مشہور اداکار کو گولڈن ٹکٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس پر بچن نے انسٹاگرام پر اظہار تشکر کیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کو بھی اجاگر کیا جو بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر میں بھارت میں ہونا ہے، پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد میں شروع ہوگا۔
بھارت کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا، اور بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی متوقع میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔