کویت اردو نیوز01 اگست: قطر نے پاکستان ، بھارت اور دیگر ایشیائی ریاستوں سے آنے والوں کے لیے نئے سفری قواعد وضع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان اور بھارت سمیت چھ ایشیائی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے اپنی سفری پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور ان کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی شرط لازم کردی گئی ہے۔ وزارتِ صحت نے بیان جاری کیا جس میں کل بروز پیر 2 اگست سے بنگلہ دیش ، بھارت ، نیپال ، پاکستان ، فلپائن اور سری لنکا سے آنے والے جو ریاست قطر میں ہی کوویڈ 19 ویکسین وصول کرچکے ہیں یا کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں وہ ملک آمد کے بعد دو دن کی ہوٹل قرنطینہ کی مدت پوری کریں گے۔ ان مسافروں کا
دو دن بعد ادارہ جاتی قرنطین ختم ہوجائے گا اگر ان کے PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے۔ وزارت کے مطابق ان ممالک سے آنے والے دیگر افراد کو 10 دن کے لیے ہوٹل قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
ریاست قطر 2.7 ملین افراد پر مشتمل خلیجی ملک جس میں 2.3 ملین غیر ملکی بھی شامل ہیں قطر نے 23 دسمبر کو اس وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔ یاد رہے کہ قطری صحت حکام نے فائزر بائیو ٹیک ، موڈرینا ، ایسٹرا زینیکا ، جانسن اینڈ جانسن اور سائنوفارم کی ویکسینز استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ پچھلے مہینے قطری وزارت داخلہ نے سیاحتی اور فیملی انٹری ویزا جاری کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔