کویت اردو نیوز 21 اگست: پاکستان سے ابوظہبی کی پروازیں کل 22 اگست 2021 سے ویکسین شدہ رہائشیوں کے لیے شروع کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ایئرویز جلد ہی پاکستان ، سری لنکا سے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی بشرطیکہ مسافروں کا سفر صرف ابوظہبی تک ہی ہو۔ ایئرلائن فی الحال پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے مسافروں کو صرف اس صورت میں لے کر جائے گی اگر متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ان کا ٹرانزٹ ملک ہو۔ پاکستان کے شہروں (کراچی ، لاہور اور اسلام آباد) سے پروازوں کی تلاش ، اتحاد کی ویب سائٹ پر درج ذیل ایڈوائزری تیار کرتی ہے۔ 22 اگست سے مسافر ابوظہبی کے لیے کچھ شرائط کے تحت پرواز کر سکتے ہیں۔ شرائط مندرجہ ذیل ہیں:
- سفر کرنے والے افراد مکل طور پر ویکسین شدہ ہوں نیز ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی اقامہ ہونا لازم ہے۔
- مسافر کے پاس متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے کا ثبوت ہونا ضروری ہے نیز ویکسین حاصل کرنے کی مدت 14 دن پہلے سے کم نہ ہو۔
- طبی عملے ، تعلیمی شعبے کے کارکنان یا متحدہ عرب امارات میں زیر تعلیم طلباء کو ابوظہبی سفر کرنے کی اجازت ہے۔
- طبی وجوہات کی بنا پر سفر کرنا
- وفاقی حکومتی ایجنسی کے کارکنان کو سفر کرنے کی اجازت ہے۔
سفارت کاروں ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور گولڈن ویزا رکھنے والوں کے لیے چھوٹ ہے۔ ابوظہبی پہنچنے پر تمام مسافروں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہیں قرنطین مدت کے دوران میڈیکل طور پر منظور شدہ ٹریکنگ کلائی کا بینڈ پہننا ہوگا۔ کلائی کا یہ بینڈ امیگریشن کلیئر کرنے کے بعد ائیرپورٹ حکام ابوظہبی ہوائی اڈے پر فراہم کریں گے۔ تمام مہمانوں کو چار اور آٹھ دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا لینا ہوگا۔ فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈینٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے منظوری لینا ضروری ہے۔ مسافروں کا PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا لازم ہے جو پہلی پرواز کی روانگی کے وقت سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔
ٹیسٹ منظور شدہ لیبارٹری میں لیا جانا چاہیے اور تصدیق کے لیے QR کوڈ ہونا چاہیے۔” انہیں فلائٹ میں سوار ہونے سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔
ابوظہبی حکام نے گذشتہ ہفتے کوویڈ 19 کے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے زائرین کے بیرون ملک جاری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رجسٹر کرنے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔
بیرون ملک جاری کردہ ویکسین سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن:
- یہ عمل زائرین کو AlHosn ایپلی کیشن پر سبز درجہ دینے کے قابل بناتا ہے۔ 20 اگست سے صرف ان ہی لوگوں کو کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے جن کی ایپلی کیشن میں سبز رنگ نمودار ہوگا۔
- روانگی سے پہلے زائرین کو فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (ICA) ایپلی کیشن کے رجسٹر آمد کے سیکشن میں اندراج کرنا ہوگا۔
- فارم مکمل کریں اور بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔
- ابوظہبی پہنچنے پر زائرین ہوائی اڈے پر یا ICA ایپلی کیشن یا ویب سائٹ کے ذریعے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (UID) وصول کریں گے۔
- زائرین کو AlHosn ایپ پر ڈاؤن لوڈ اور رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی جس میں ICA رجسٹریشن کے لیے استعمال ہونے والے UID اور فون نمبر استعمال کیا جائے گا یا متحدہ عرب امارات میں پی سی آر ٹیسٹ لیتے وقت جو استعمال کیا گیا ہو وہ نمبر استعمال کیا جائے۔
- زائرین کو AlHosn ایپلی کیشن رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا۔