کویت اردو نیوز 16 اکتوبر: مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکمل ویکسی نیٹڈافراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتےہیں۔ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا ہو گا۔ عبادات کےدوران سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پہلے مسجدالحرام میں مخصوص تعداد میں نمازیوں کو آنےکی اجازت تھی۔ دوسری جانب شہری اب آزادی کے ساتھ پبلک مقامات پرجاسکیں گے۔ عوامی مقامات، ہوٹلز اور ریستورانوں میں کورونا پابندیاں
ختم کر دی گئی ہیں۔ پابندیاں کوروناویکسی نیشن کی کامیاب مہم کےبعدختم کی گئیں۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں شرکاء کی کسی بھی تعداد کی اجازت ہو گی تاہم لازمی ہے کہ وباء سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئےقواعدوضوابط کا اطلاق 17 اکتوبر سے ہو گا۔