کویت اردو نیوز 14 نومبر: مصری خاتون نے اپنے ہی شوہر کو زندہ دفن کر دیا، جرم کی تفصیلات چونکا دینے والی!
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران مصری گلیاں ایک نئے اور چونکا دینے والے جرم کی لپیٹ میں آ گئیں جب ایک کسان کو دقہلیہ گورنریٹ کے شربین سینٹر سے تعلق رکھنے والے کھیت میں ایک شخص کی لاش ملی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقتول گزشتہ ستمبر سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا جس پر اس کی بیوی نے شربین پولیس اسٹیشن میں اپنے 42 سالہ مقتول شوہر کے اسکندریہ کے شہر برج العرب کی ایک فیکٹری میں کام پر جانے کے بعد لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ لاپتہ ہونے کے دو ماہ بعد اس کی لاش ملنے پر سیکیورٹی سروسز نے اس معاملے کا راز کھول دیا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ
اس شخص کو اس کی بیوی نے اپنے عاشق کی مدد سے قتل کیا تھا جو کہ مقتول کا ہی دوست تھا۔ مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کی غرض سے اس سے چھٹکارا پانے کے لیے اسے نشہ آور دوا پلا کر زندہ دفن کر دیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے واقعہ کی رات مقتول کو زرعی زمین کا لالچ دیا تھا اور اس دوران اسے نشہ آور چیز پلائی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی چنانچہ اس نے مقتول کی بیوی جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے کے ساتھ مل کر اسے گڑھے میں زندہ دفن کر دیا جو ان دونوں نے مل کر کھودا تھا۔ دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے جبکہ پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو 4 دن قید کا فیصلہ بھی سنایا۔