کویت اردو نیوز 16جولائی: متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے باعث حکام نے گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
ابوظہبی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے: کہ "محفوظ طریقے سے ڈرائیو کریں۔” گاڑی چلانے والوں سے بارش کے موسم کی وجہ سے احتیاط برتنے اور الیکٹرانک انفارمیشن بورڈز پر دکھائے گئے رفتار کی بدلتی حد پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں بارش ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کلاؤڈ سیڈنگ کے ساتھ پوسٹ کیا۔
آج ابوظہبی میں ملیحہ وادی – الہیلو روڈ پر بارش ہوئی۔ العین اور الظفرہ کے علاقے میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔
آج سے پہلے، این سی ایم نے ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ دھول اور ریت اڑنے کی وجہ سے مرئیت میں کمی آئے گی۔