کویت اردو نیوز 18 اپریل: دبئی میں اسلامی امور کے مفتی اعظم ڈاکٹرعلی احمد مشیل نے فتویٰ دیاہے کہ روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے یا انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم نے یہ فتوی تب دیا جب ان سے اس کا سوال پوچھا گیا۔مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد کاکہناتھاکہ فقہ حنفی اور شافعی کے مطابق آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاحتیٰ کہ گلے میں بھی اس کا ذائقہ کیوں نہ محسوس ہو،اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھ خوراک یا مشروب لینے کی جگہ نہیں جس سے کوئی چیز گلے میں پہنچ سکے ۔ اُنہوں نے کہاکہ روزہ جسم کے کھلے حصوں مثلاً منہ ، ناک اور کانوں کے ذریعے کچھ کھانے یا لینے سے روزہ ٹوٹتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، انجکشن سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ، آیا کہ یہ رگوں میں لگایاجائے یامسلزمیں اوراس بات سے بھی فرق نہیں پڑتا کہ اس کا ذائقہ ہے یا نہیں ہے۔مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جسم میں خوراک یا مشروب ڈالنے کیلئے
خصوصی طورپر انجکشن کے استعمال سے معدے تک چیز پہنچائی جاسکتی ہے جیسے کہ کسی مریض کو خوراک دی جاتی ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔