• صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق
اتوار, نومبر 9, 2025
  • لاگ ان کریں
Kuwait News Urdu
  • صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Kuwait News Urdu
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں

حرمین شریفین نے مسجد نبویؐ اور قبر مبارکؐ کے بارے میں مکمل وضاحت پیش کر دی

Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 16 مئی: حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سےایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مسجد نبویؐ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے بارے میں مکمل وضاحت کی گئی۔

گزشتہ ساڑھے پانچ صدیوں میں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تک نہیں جا سکا ہے۔ وہ حجرہ شریف جس میں آپؐ اور آپؐ کے دو اصحابؓ کی قبریں مبارک ہیں، اس کے گرد ایک چار دیواری ہے، اس چار دیواری سے متصل ایک اور دیوار ہے جو پانچ دیواروں پر مشتمل ہے۔ یہ پانچ کونوں والی دیوار حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے بنوائی تھی اور اس کے پانچ کونے رکھنے کا مقصد اسے خانہ کعبہ کی مشابہت سے بچانا تھا۔ اس پنج دیواری کے گرد ایک اور پانچ دیواروں والی فصیل ہے۔ اس پانچ کونوں والی فصیل پر ایک بڑا سا پردہ یا غلاف ڈالا گیا ہے۔ یہ سب دیواریں

بغیر دروازے کے ہیں، لہٰذا کسی کے ان دیواروں کے اندر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ روضہ رسولؐ کی اندر سے زیارت کرنے والے بھی اس پانچ کونوں والی دیوار پر پڑے پردے تک ہی جا پاتے ہیں۔ روضہ رسولؐ پر سلام عرض کرنے والے عام زائرین جب سنہری جالیوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو جالیوں کے سوراخوں سے انہیں بس وہ پردہ ہی نظر آ سکتا ہے جو حجرہ شریف کی پنج دیواری پر پڑا ہوا ہے۔

 

اس طرح سلام پیش کرنے والے زائرین اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر کے درمیان گو کہ چند گز کا فاصلہ ہوتا ہے لیکن درمیان میں کل چار دیواریں حائل ہوتی ہیں۔ ایک سنہری جالیوں والی دیوار، دوسری پانچ کونوں والی دیوار، تیسری ایک اور پنج دیواری، اور چوتھی وہ چار دیواری جو کہ اصل حجرے کی دیوار تھی۔ گزشتہ تیرہ سو سال سے اس پنج دیواری حجرے کے اندر کوئی نہیں جا سکا ہے سوائے دو مواقع کے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  وہ پھل جنہیں آپ سبزیاں سمجھ کرکھارہےہیں

ایک بار 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں ان کا غلام اور دوسری بار 881 ہجری میں معروف مورخ علامہ نورالدین ابو الحسن السمہودی کے بیان کے مطابق وہ خود۔ مسجد نبویؐ میں قبلہ کا رخ جنوب کی جانب ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ایک بڑے ہال کمرے میں ہے۔

 

مزید خبریں

آسٹریلیا میں "بلیک باکس” جیسا فولادی ڈھانچے کی تعمیر، انسانیت کے آخری لمحات محفوظ کرنے کی کوشش

دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں واقع ہے؟

درخت سے محبت کا انوکھا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

بھکاری کے قبضہ سے بھاری رقم اور لگژری گاڑیاں برآمد

بڑے ہال کمرے کے اندر جانے کا دروازہ مشرقی جانب ہے یعنی جنت البقیع کی سمت۔ یہ دروازہ صرف خاص شخصیات کے لیے کھولا جاتا ہے۔ اس دروازے سے اندر داخل ہوں تو بائیں جانب حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کی محراب ہے۔ اس کے پیچھے ان کی چارپائی (سریر) ہے۔ العربیہ ویب سائٹ نے محقق محی الدین الہاشمی کے حوالے سے بتایا کہ ہال کمرے میں روضہ مبارک کی طرف جائیں تو سبز غلاف سے ڈھکی ہوئی ایک دیوار نظر آتی ہے جبکہ 1406 ہجری میں شاہ فہد کے دور میں اس غلاف کو تبدیل کیا گیا۔ اس سے قبل ڈھانپا جانے والا پردہ 1370 ہجری میں شاہ عبد العزیز آل سعود کے زمانے میں تیار کیا گیا تھا۔

مذکورہ دیوار 881 ہجری میں اُس دیوار کے اطراف تعمیر کی گئی جو 91 ہجری میں حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تعمیر کی تھی۔ اس بند دیوار میں کوئی دروازہ نہیں ہے۔ قبلے کی سمت اس کی لمبائی 8 میٹر، مشرق اور مغرب کی سمت 6.5 میٹر اور شمال کی جانب دونوں دیواروں کی لمبائی ملا کر 14 میٹر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  سعودی عرب کے ایک وقف باغ کی کہانی، جسکی کمائی سے حرمین شریفین میں افطاری کے دسترخوان لگائے جاتے ہیں

کہا جاتا ہے کہ 91 ہجری سے لے کر 881 ہجری تک تقریباً آٹھ صدیاں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو نہیں دیکھ پایا۔ اس کے بعد 881 ہجری میں حجرہ مبارک کی دیواروں کے بوسیدہ ہو جانے کے باعث ان کی تعمیر نو کرنا پڑی۔

اس وقت نامور مورخ اور فقیہ علّامہ نور الدین ابو الحسن السمہودی مدینہ منورہ میں موجود تھے جنہیں ان دیواروں کی تعمیر نو کے کام میں حصہ لینے کی سعادت حاصل ہوئی۔ وہ لکھتے ہیں کہ 14 شعبان 881 ھ کو پانچ دیواری مکمل طور پر ڈھا دی گئی۔ دیکھا تو اندرونی چار دیواری میں بھی دراڑیں پڑی ہوئی تھیں چنانچہ وہ بھی ڈھا دی گئی۔ ہماری آنکھوں کے سامنے اب مقدس حجرہ تھا۔ مجھے داخلے کی سعادت ملی۔ میں شمالی سمت سے داخل ہوا۔ خوشبو کی ایسی لپٹ آئی جو زندگی میں کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔

میں نے رسول اللہ اور آپ کے دونوں خلفاء کی خدمت میں ادب سے سلام پیش کیا۔ مقدس حجرہ مربع شکل کا تھا۔ اس کی چار دیواری سیاہ رنگ کے پتھروں سے بنی تھی، جیسے خانہ کعبہ کی دیواروں میں استعمال ہوئے ہیں۔ چار دیواری میں کوئی دروازہ نہ تھا۔

میری پوری توجہ تین قبروں پر مرکوز تھی۔ تینوں سطح زمین کے تقریباً برابر تھیں۔ صرف ایک جگہ ذرا سا ابھار تھا۔ یہ شاید حضرت عمر کی قبر تھی۔ قبروں پر عام سی مٹی پڑی تھی۔ اس بات کو پانچ صدیاں بیت چکی ہیں جن کے دوران کوئی انسان ان مہر بند اور مستحکم دیواروں کے اندر داخل نہیں ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  مردہ خانے میں پڑی خاتون زندہ کیسے ہوگئی ؟

علامہ نور الدین ابو الحسن سمہودی نے اپنی کتاب (وفاءالوفاء) میں حجرہ نبویؐ کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ ”اس کا فرش سرخ رنگ کی ریت پر مبنی ہے۔ حجرہ نبویؐ کا فرش مسجد نبویؐ کے فرش سے تقریبا 60 سینٹی میٹر نیچے ہے۔

اس دوران حجرے پر موجود چھت کو ختم کر کے اس کی جگہ ٹیک کی لکڑی کی چھت نصب کی گئی جو دیکھنے میں حجرے پر لگی مربع جالیوں کی طرح ہے۔ اس لکڑی کے اوپر ایک چھوٹا سا گنبد تعمیر کیا گیا جس کی اونچائی 8 میٹر ہے اور یہ گنبد خضراء کے عین نیچے واقع ہے“۔ یہ سب معلومات معروف کتاب ”وفاء الوفاء با اخبار دار المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم“ کے مؤلف نور الدین ابو الحسن السمہودی نے اپنی مشہور تصنیف میں درج کی ہیں—-واللہ اعلم بالصواب

Related posts:

ڈرائیونگ کے دوران سر کھجانے پر €380 جرمانہ

ملائیشیا میں سکول جانے کیلئے بچی نے ایس یو وی کار دلانے کی شرط رکھ دی

دنیا کے 100 ناپسندیدہ کھانوں کی فہرست جاری

ہندوستان میں اڑن طشتری دیکھنے کے بعد رافیل طیاروں کی پرواز

وہ منفردجگہ جہاں ریت، برف اور سمندرآپس میں ملتےہیں

104 سالہ خاتون نے سکائی ڈائیو کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

جامنی رنگ کا نایاب شہد جو دنیا میں صرف ایک جگہ پایا جاتا ہے

کیا خواتین 2000 سال پہلے میک اپ کرتی تھیں؟ میک اپ دکان دریافت

مزید خبریں

black box in australia
دلچسپ و عجیب

آسٹریلیا میں "بلیک باکس” جیسا فولادی ڈھانچے کی تعمیر، انسانیت کے آخری لمحات محفوظ کرنے کی کوشش

دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں واقع ہے؟
دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں واقع ہے؟

درخت سے محبت کا انوکھا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا
دلچسپ و عجیب

درخت سے محبت کا انوکھا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

بھکاری کے قبضہ سے بھاری رقم اور لگژری گاڑیاں برآمد
دلچسپ و عجیب

بھکاری کے قبضہ سے بھاری رقم اور لگژری گاڑیاں برآمد

پائلٹس کےآخری الفاظ ، جنہوں نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے
دلچسپ و عجیب

پائلٹس کےآخری الفاظ ، جنہوں نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے

مصری جوڑا جو 40 سال سے کشتی میں رہ رہا ہے
دلچسپ و عجیب

مصری جوڑا جو 40 سال سے کشتی میں رہ رہا ہے

باورچی خانے کی کھدائی کے دوران خزانہ دریافت
دلچسپ و عجیب

باورچی خانے کی کھدائی کے دوران خزانہ دریافت

دھوکے کا بدلہ : لڑکی نے بوائے فرینڈ کے والد سے شادی کر لی
دلچسپ و عجیب

دھوکے کا بدلہ : لڑکی نے بوائے فرینڈ کے والد سے شادی کر لی

سائنس کے ذریعے مرنے والے کے ساتھ بات چیت کرنا ممکن
دلچسپ و عجیب

سائنس کے ذریعے مرنے والے کے ساتھ بات چیت کرنا ممکن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں

بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں

کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان

کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان

ٹرمپ کا بڑا انکشاف: قطر پر حملے کا فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں

ٹرمپ کا بڑا انکشاف: قطر پر حملے کا فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں

کویت میں بھارتی ملازم سے غیر قانونی مطالبہ: کفیل نے 800 دینار مانگ لیے

کویت میں بھارتی ملازم سے غیر قانونی مطالبہ: کفیل نے 800 دینار مانگ لیے

کویت کے بینک انعامی ڈراز پانچ ماہ سے معطل، صارفین بے چین

کویت کے بینک انعامی ڈراز پانچ ماہ سے معطل، صارفین بے چین

کویت میں ٹریفک قوانین کی بڑی اصلاحات، جرمانوں کی جگہ سماجی خدمت

کویت میں ٹریفک قوانین کی بڑی اصلاحات، جرمانوں کی جگہ سماجی خدمت

کویت میں 4 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کا اعلان

کویت میں 4 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کا اعلان

کویت میں بھکاریوں کے خلاف بڑی کارروائی، 14 خواتین گرفتار

کویت میں بھکاریوں کے خلاف بڑی کارروائی، 14 خواتین گرفتار

کویت وزیر داخلہ کی نگرانی میں آپریشن: بنگلہ دیشی، بھارتی اور نیپالی شہری گرفتار

کویت وزیر داخلہ کی نگرانی میں آپریشن: بنگلہ دیشی، بھارتی اور نیپالی شہری گرفتار

Please Wait :05 Seconds X

حالیہ پوسٹیں

  • بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں
  • کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان
  • ٹرمپ کا بڑا انکشاف: قطر پر حملے کا فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں
  • کویت میں بھارتی ملازم سے غیر قانونی مطالبہ: کفیل نے 800 دینار مانگ لیے
  • کویت کے بینک انعامی ڈراز پانچ ماہ سے معطل، صارفین بے چین
  • کویت میں ٹریفک قوانین کی بڑی اصلاحات، جرمانوں کی جگہ سماجی خدمت
بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں

بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں

کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان

کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان

  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • خلیجی ممالک
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
  • Privacy Policy

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق

کاپی راٹ © 2021