کویت اردو نیوز 28 اگست: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔اس سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری ٹویٹراکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب اس تکلیف دہ آفت کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کے اہل خانہ اورحکومت پاکستان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتا ہے۔وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کے زندہ بازیاب ہونے کے بارے میں دعاگو ہے‘‘۔
#Statement | The Ministry of Foreign Affairs expresses the solidarity of the Kingdom of #SaudiArabia with the brotherly Republic of #Pakistan, due to the heavy rains, floods, and torrential rains that resulted in deaths, injuries, and missing persons. pic.twitter.com/FoUvewQpQA
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) August 27, 2022
پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے جون سے اب تک پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1033 تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق رواں سال سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔کئی بستیوں کی بستیاں سیلاب کی نذر ہوگئی ہیں اورقریباً دس لاکھ مکانات مکمل تباہ یا بری طرح متاثرہوئے ہیں۔