کویت اردو نیوز 05 نومبر: سحر شنواری جو کہ ایک پاکستانی ٹی وی اداکارہ ہیں نے حال ہی میں ٹویٹ کیا ہے کہ "اگر زمبابوے نے "معجزانہ طور پر” بھارت کو شکست دی تو وہ ان کے ملک (زمبابوے) کے شہری سے شادی کریں گی۔
یہ ٹویٹ وائرل ہو گیا جس کے بعد انٹرنیٹ پر مزاحیہ ردعمل اور ٹرول کا سیلاب آ گیا۔ اس اتوار 6 نومبر کو سب کی نظریں ہندوستان، زمبابوے اور پاکستانی اداکارہ سحر شنواری پر ہوں گی کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے آئندہ T20 ورلڈ کپ کے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
میں زمبابوے کے کسی لڑکے کے ساتھ شادی کروں گی، اگر ان کی ٹیم نے اگلے میچ میں معجزانہ طور پر ہندوستان کو شکست دی،” ان کی ٹویٹ جس نے اب تک 18,000 سے زیادہ افراد کی توجہ حاصل کی ہے۔ ان کی ٹویٹ 27 اکتوبر جمعرات کو زمبابوے کی پاکستان کو ایک رن سے شکست دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے تازہ ترین تصادم کے دوران، سحر مسلسل کھیل میں ہندوستان کی شکست کی خواہش کرتی رہیں لیکن بھارت بہت قریب کے فرق سے جیت گیا۔
I'll marry a Zimbabwean guy, if their team miraculously beats India in next match 🙂
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 3, 2022
ایک صارف نے ان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پھر مجھے آپ پر افسوس ہے کہ آپ اپنی پوری زندگی اکیلے کیسے گزاریں گے؟ ایک اور صارف نے یہاں تک نشاندہی کی کہ اگر ہندوستان بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو سحر کو اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔
جہاں ہندوستان اس ہفتے کے آخر میں اتوار کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گا وہی پاکستان اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے تاہم صرف وقت ہی بتائے گا کہ سحر اپنی ٹویٹس پر پورا اتریں گی یا نہیں۔