کویت اردو نیوز 25 نومبر: منگل کو سعودی قومی ٹیم کے ہاتھوں 2 کے مقابلہ ایک گول سے ہارنا ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی شرٹ کی قیمت ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا سرپرائز بن گئی۔
ایک نیلامی میں میسی کی شرٹ کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی۔ 57 ہزار یورو 2 لاکھ 22 ہزار سعودی ریال اور ایک کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔
سعودی قومی ٹیم نے 2022 ورلڈ کپ کے چوتھے دن کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ایک دلچسپ فتح حاصل کی۔ اس میچ میں میسی نے دسویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کردیا تھا۔ سعودی عرب کے صالح اور سالم نے بالترتیب 48 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کر کے سعودی عرب کو برتری دلا دی اور اس برتری کو میچ کے آخر تک برقرار رکھ کر فتح حاصل کر لی۔
فٹ بال کھلاڑیوں کی شرٹس کی نیلامی کرنے والی کمپنی ’اے سی مومینٹو‘ نے میچ کھیلنے والے ارجنٹائن کے کچھ کھلاڑیوں کی شرٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا۔ ان کھلاڑیوں میں سب سے آگے میسی کی شرٹ رہی اور اس کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی جو تقریباً 222 ہزار ریال کے برابر ہے۔
ڈی ماریا کی شرٹ کی قیمت 2,390 یورو یا 9,300 ریال تک پہنچ گئی۔ ان کے ساتھی لاؤٹارو مارٹنیز کی شرٹ کی قیمت 1650 یورو تقریبا 6500 ریال رہی، راجرنگ ڈی پال کی شرٹ کی قیمت ہزار یورو یعنی 3800 ریال، پیریڈیس کی شرٹ کی قیمت ہزار یورو یعنی تقریبا 3800 ریال رہی۔
سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کی شرٹس کی نیلامی کل 26 نومبر 2022 بروز ہفتہ کو ختم ہوگی۔ سعودی قومی ٹیم ہفتے کو پولینڈ سے مقابلہ کرے گی اور اسی شام ارجنٹائن کا مقابلہ میکسیکو سے ہوگا۔