کویت اردو نیوز 10 نومبر: بھارتی کسٹم حکام نے ٹافیوں میں چھپا کر غیر قانونی طور پر لایا جانے والا سونا پکڑ پکڑ لیا۔ یہ سونا سلطنت عمان سے بھارت سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
سونا سمگل کر کے لانے والا ایک بھارتی شہری سلطنت عمان سے آ رہا تھا جسے دہلی اترنے پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کے سامان میں موجود سونا ضبط کر لیا گیا۔ بھارتی کسٹم حکام نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘سونا سمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
سونا سمگلنگ کرنے والا بھارتی مسافر کیمیکل گولڈ پیسٹ کی شکل میں سونا ٹافیوں کے اندر چھپا کر لا رہا تھا۔18 ٹافیوں میں چھپائے گئے اس سونے کا وزن 355 گرام تھا۔ یہ سونا پکڑنے کے بعد کسٹم ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔
کسٹم آفیسر نے کہا اس طرح کے واقعات باقاعدگی سے ہوتے ہیں۔ کہ بھارتی شہری بیرون ملک سے سونا لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم انہیں ناکام بنا دیا جاتا ہے۔ اسی مہینے کے شروع میں بھارتی کسٹم حکام نے 7000 گرام سونا ضبط کیا تھا۔
ہزاروں ڈالر کی مالیت کا یہ سونا ایک بھارتی شہری شارجہ سے لا رہا تھا تاہم شبہ ہونے پر دھر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 358000 امریکی ڈالرز کی مالیت کا یہ سونا سات مختلف تھیلوں میں چھپایا گیا تھا۔