کویت اردو نیوز 15 نومبر: مصر میں قاہرہ کے علاقے قلعہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش میں نہ صرف بلند عمارت سے چھلانگ لگا دی بلکہ اپنے اس خوفناک اقدام کو فیس بک پیج پر براہ راست نشر بھی کر دیا۔
گردش کرنے والے ویڈیو کلپ میں نوجوان نے کہا حالیہ عرصہ میں مجھے بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان مشکلات نے مجھے کمزور شخص بنا دیا ہے جو
میرے لئے ناقابل براشت ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں بہت زیادہ بچتا آرہا ہوں اور اب میں زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں مجھے معاف کردو، یہ میرے والد ہیں جنہوں نے مجھے اس حالت تک پہنچایا ہے۔گردش کرنے والی ویڈیو جسے انٹرنیٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے شائع نہیں کیا جا رہا میں ایک دوسرے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو ایک خاتون کو چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ پولیس کو رپورٹ کرو، اس نے خود کو بلندی سے گرا دیا ہے۔
دریں اثنا نوجوان کے اہل خانہ نے نوجوان کی موت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کی او کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے اور اب وہ قاہرہ کی گورنری کے علاقے معادی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
باڑ کے اوپر سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے اسے کچھ زخمی آئے اور ہڈی فریکچر بھی ہوئی ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے چچا زاد بھائی نے ’’ قاہرہ 24 ‘‘ کو بتایا کہ نوجوان مصطفیٰ بالکل ٹھیک اور بہترین حالت میں ہیں، لوگوں سے درخواست ہے کہ اس کیلئے دعا کریں،
انہوں نے کہا کہ میرے کزن کو لوگوں پر غصہ تھا جو اسے بلا وجہ کافر تک کہ رہے تھے۔ یہ وہ موقع ہے کہ مصطفی کو نفسیاتی سہارے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد کی جانب سے مصطفی سے بدسلوکی کی اطلاعات بھی درست نہیں ہے۔