دوحہ 14 جولائی: قطر ائیر ویز نے پاکستان کے لئے اپنی پروازیں بحال کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق قطر ائیر ویز نے گزشتہ روز 13 جولائی سے پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسافروں کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنا PCR کورونا سے پاک ٹیسٹ روانگی پرواز سے 72 گھنٹے پہلے مندرجہ ذیل کسی بھی لیبارٹری سے کروا سکتے ہیں۔
- آغا خان لیبارٹریز
- ایکسل لیبارٹریز
- IDC لیبارٹریز
- عیسی لیب
اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: کویت ریلوے پراجیکٹ کے انتظامات مکمل
لیبارٹری سے ملنے والی ٹیسٹ رپورٹ کو براہ راست قطر ایئر ویز کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے ایک رضامندی فارم پر دستخط کرنا ہوں گے نیز ٹیسٹ رپورٹ کی ایک کاپی مسافروں کو اپنے ساتھ رکھنا ہو گی۔
یاد رہے کہ PCR کورونا سے پاک سرٹیفکیٹ / رپورٹ مہیا نہ کرنے والوں کو سفر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔