کویت اردو نیوز،24اگست: سعودی شہر مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہوئی طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔
موسلا دھار بارش کے دوران بھی مسجد الحرام میں عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔
طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیاء اڑ گئیں، صفائی کا عملہ عدم توازن ہونے کیوجہ سے پھسل گیا۔ مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔
بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Related posts:
لیبر کی سہولت کے لیے سعودی عرب میں مڈ ڈے بریک قانون نافذ
پاکستانی فنکاروں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا بھی سینڈ آرٹ بنا دیا
سعودی عرب : لافانی محبت کی داستانوں کے عینی شاہد مقامات
افسوسناک واقعہ، پل بھر میں سعودی خاتون کا شوہر اور 6 بچے دنیا سے رخصت ہو گئے
بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے والے سعودی شخص کو 6 جیپیں بطور تحفہ مل گئیں
عمان میں پہلی بار، انوائرمنٹ اتھارٹی نے عقاب پر ٹریکنگ ڈیوائس کو کامیابی سے انسٹال کردیا
ایک ارب ریال سے زائد کی منی لانڈرنگ، چھ شہریوں اور ایک غیر ملکی کو سزا
بالکونی میں کپڑے ڈالنے پر ابوظہبی میں سخت قانون سازی