کویت اردو نیوز 22جنوری: سعودی عرب میں آئندہ ہفتے کے دوران تیز طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی، بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 4 دن تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے ترجمان عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے کے دوران مملکت میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو ہفتے کے شروع میں ریاض، الشرقیہ، القصیم، عسیر، باحہ، جازان اور مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی ساحلی مقامات سے شروع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوموار سے جمعرات تک ریاض، مشرقی ریجن، حائل، مکہ اور مدینہ منورہ تک اس کا سلسلہ پھیل جائے گا اور تمام علاقے بارش کی زد میں ہوں گے۔