کویت اردو نیوز 21 مارچ: سلطنت عمان میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے نجی اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
عمانی میڈیا کے مطابق وزارت محنت نے نجی شعبے کے اداروں میں ملازمت کی متعدد آسامیوں کا اعلان کیا ہے جو شمالی البطینہ گورنری میں کام کر رہے ہیں۔ وزارت محنت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ البطینہ گورنریٹ میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں مختلف خصوصیات اور قابلیت کے لیے اسامیوں کے ایک پیکج کا آغاز کیا جا رہا ہے جو وزارت کی ویب سائٹ www.mol.gov.com کے ذریعے کیا گیا ہے۔ آسامیوں میں ملازمت کے پروفائلز جیسے لوڈنگ اور ان لوڈنگ ورکر، مکینیکل ٹیکنیشن، اکاؤنٹنٹ، کمرشل پروموٹر، کیمیکل انجینئر اور فارماسسٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ
عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے سرکاری خدمات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم شاہی فرمان جاری کیے ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ملکیوں کی طرف سے قابل ادا ویزا فیس میں 85 فیصد سے زیادہ کمی کی جائے۔
وزارت محنت کی طرف سے آن لائن جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے یکم جون 2022 سے غیر ملکی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے کی فیس میں 89 فیصد تک کمی کا اطلاق ہوگا۔