کویت اردو نیوز 31 جنوری: کویت سال 2022 کے لیے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2021 کے انڈیکس کے مقابلے ملک میں کرپشن کو مات دیتے ہوئے ایک ڈگری (43 سے 42 فیصد تک) گر گیا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر کویت کی رینکنگ 73 سے 77 نمبر پر آ گئی ہے جو کہ پہلے سے 4 درجے بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ کا اعلان کیا، جہاں کویت عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، عمان، اردن اور بحرین کے بعد ساتویں نمبر پر ہے جو کہ خلیجی ممالک کی گزشتہ رپورٹ کی رینکنگ کے برابر ہی ہے۔
دنیا میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022 میں پاکستان کو درجہ بندی کے اعتبار سے 180 کی فہرست میں گزشتہ سال کی طرح بدستور 140 ویں نمبر پر برقرار رکھا ہے تاہم نئی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعد پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 41 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے آج 31 جنوری بروز منگل کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022 کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام ہوئے ہیں جبکہ 2 تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے سی پی آئی اسکور میں حالانکہ کوئی فرق نہیں آیا تاہم یہ ممالک اپنے بنائے ہوئے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے ٹرانسپرنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 10سال میں پہلی بار کرپشن پرسپشن انڈیکس کم ہوکر 27 ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ڈنمارک دنیا کا واحد ملک ہے جس میں 100 میں سے صرف 10 فیصد کرپشن ہے جس لحاظ سے ڈنمارک دنیا میں کرپشن سے پاک ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد فن لینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، سنگاپور، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک آتے ہیں