کویت اردو نیوز،16ستمبر: رائل عمان پولیس (ROP)، مسقط میونسپلٹی کے ساتھ مل کر، 16 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے، الاماریت سے ولایت بشار کی طرف آنے والوں کے لیے الجبل روڈ (عقبت الامیرات اسٹریٹ) کو مکمل طور پر بند کر دے گی۔ بندش کے اوقات صبح پیک ٹائم (5-9 بجے) تک ہیں جسکے دوران سڑک کی ایک لین اوپن رہیگی۔
مسقط میونسپلٹی نے کہا: "مسقط گورنریٹ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے کام کے لیے، رائل عمان پولیس کا جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ، الامارات کی ولایت سے ولایت بشار کی طرف آنے والوں کے لیے الجبل اسٹریٹ (عقبت الامیرات اسٹریٹ) کی روزانہ صبح 5 سے 9 بجے تک صبح کی پیک ٹائم کی مدت کے دوران ایک اوپن لین کے ساتھ (چار مہینوں) کی مدت کے لئے مکمل طور پر بند جائیگی۔
میونسپلٹی نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ویب سائٹ پر دکھائے گئے ٹریفک ہدایات پر عمل کریں، اور ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے متبادل سڑک (واڑی آدی روڈ) کا استعمال کریں۔