کویت اردو نیوز 04 فروری: کویت کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد الصباح کی سربراہی میں "ڈیموگرافکس اینڈ لیبر مارکیٹ ڈویلپمنٹ” کمیٹی کے فیصلوں کے تسلسل میں، گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے عنقریب "کویت ویزا” ایپلی کیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔
ایپلی کیشن کا مقصد ملک میں داخلے کے ویزوں میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کو کم کرنے اور کویتی فیملیز کے تحفظ اور ویزا ڈیلرز کا مقابلہ کرنے کے لیے "My Identity” ایپلی کیشن کے ذریعے "Smart Worker Identity” کو شامل کرنا ہے۔
مرکز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ "کویت ویزا” شروع کرنے کا مقصد کویت میں کارکنوں کے داخلے کو محفوظ اور منظم کرنا ہے جبکہ
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ویزوں میں جعلسازی اور ہیرا پھیری کے عمل کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تیز رفتار اور درست الیکٹرانک تصدیق کو یقینی بنانا اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں، اشتہاریوں یا متعدی امراض میں مبتلا افراد کے داخلے کو محدود کرنا ہے۔
مرکز نے مزید کہا کہ "پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے "Smart Worker Identity” کے اجراء کا مقصد "My Identity” ایپلی کیشن کے ذریعے کویتی فیملیز کو ایسے تارکین وطن کارکنوں سے بچانا ہے جو اپنے بنیادی پیشے میں کام نہیں کرتے ہیں۔
فیملیز کو گھروں کے اندر کوئی بھی کام کرنے کی اجازت دینے سے پہلے استعمال شدہ لیبر ڈیٹا کو دیکھنے کے قابل بنایا جائے گا جبکہ ہیرا پھیری کو محدود کرنے کے لیے ایسے ویزا تاجروں کا مقابلہ کیا جائے گا جو اپنے کام یا معاہدوں کے علاوہ مزدوری کا استحصال کرتے ہیں۔