کویت اردو نیوز : پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نئے پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید سے متعلق شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجراء معمول کے مطابق جاری ہے تاہم اگر عوام کو پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید میں کوئی پریشانی ہو تو وہ فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ 0519107072 اور 0519107072 پراپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں یا کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر بھیجیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ ہو سکے۔
ڈی جی مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عوام کو اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔