کویت اردو نیوز،4اگست: سی پیک ،پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا ۔
سی پیک پراجیکٹ کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔
چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔
تقریب میں شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کر 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا اور یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا اور چینی نائب وزیراعظم کو یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔
سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ، سکہ اور فرسٹ ڈے کوور جاری کئے گئے –
Related posts:
پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
شاہین آفریدی کا بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر تحفہ
موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے لیے جعلی لنک بھیجے جانے کا انکشاف
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا
کراچی کی ایریکا رابن نے مس یونیورس پاکستان 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا
بٹنوں والے موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ
پرویز مشرف کی تدفین کہاں ہو گی، خاندان نے فیصلہ کرلیا
معروف پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا