کویت اردو نیوز 19 مارچ: رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جمعرات 23 مارچ کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سال پوری دنیا کے اکثر ملکوں میں 23 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
رمضان کے ایام میں کونسا روزہ سب سے مختصر ہوگا اور طویل ترین روزہ کونسا ہوگا۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو جمعرات 23 مارچ کو روزہ کا وقت 13 گھنٹے 59 منٹ ہے۔
یہ رمضان کا سب سے مختصر دن ہے۔ پورے مہینے میں روزے کے اوقات میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا اور ماہ مقدس کا طویل ترین روزہ آخری دن ہو گا۔ ہر ملک میں روزہ کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے تاہم دنیا بھر میں پہلا روزہ مختصر ترین اور آخری روزہ طویل ترین ہوگا۔
واضح رہے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شعبان 1444 ہجری یا 21 مارچ 2023 منگل کے روز شام 7 بج کر 24 منٹ پر ہو رہی ہے۔
فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ فلکیاتی اعتبار سے رمضان المبارک کا پہلا دن جمعرات 2023 ہے۔پاکستان میں 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کی کوشش کرے گی۔ زیادہ امکان 23 مارچ کو یکم رمضان ہونے کا ہے تاہم بعض اندازوں کے مطابق یکم رمضان جمعہ 24 مارچ کو بھی ہوسکتا ہے۔