کویت اردو نیوز، 12اپریل: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی عرب پہنچنے کے بعد نوازشریف کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔
نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کیساتھ گزارنے اور عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، جبکہ لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔
دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے ، تاہم نواز شریف عید کے بعد کچھ دن دوحا میں بھی قیام کریں گے۔
سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا ہے، جنکی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ وزیراعظم 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچیں گے۔
Related posts:
ٹی وی ایس ایکس برج خلیفہ میں لانچ ہونے والی پہلی ہندوستانی آٹوموبائل سکوٹی بن گئی
دبئی کے ال وسل ٹاور کی 56 منزلیں تیار، 2024 تک تیار ہونے کا اعلان کر دیا گیا
الیکٹرانک طور پر محفوظ گاڑی کی معلومات کے بارے میں کیسے پوچھ گچھ کریں
افسوسناک واقعہ، دیار غیر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے سے دو ماہ پہلے ہی سعودی نوجوان قتل
غیرملکی ملازمین کاویزا منسوخ کرنےکےلیے آجروں کومزید سہولت
ایرانی جیل میں کرد خاتون نے احتجاجا" اپنے ہونٹ سی لیے
قطر: وزارت داخلہ نے 4 ایشیائی نژاد سمگلر منشیات سمیت گرفتار کرلئے۔
یو اے ای : 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت