کویت اردو نیوز، 19اپریل: چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
وزیر خارجہ کن گینگ نے یہ پیشکش اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کی۔
چینی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا چین، اسرائیل اور فلسطین دونوں کی سیاسی جرات کا مظاہرہ کرنے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے، امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں اور اسکے لئے چین سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے کہا چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی پر پریشان ہے، اور حالات کو قابو کرکے تنازع کو بڑھنے سے روکنا چین کی ترجیح ہے۔
چینی وزیر نے فریقین پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں۔
کن گینگ نے وضاحت کی کہ تنازع کے حل کی کنجی امن مذاکرات کے آغاز نو اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے میں ہے۔