کویت اردو نیوز، 20 اپریل: قطر اور متحدہ عرب امارات عرب ریاستوں کی طرف سے دوحہ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے دو سال سے زائد عرصے بعد سفارتی تعلقات بحال کر رہے ہیں اور سفارتخانے دوبارہ کھول رہے ہیں ۔
یو اے ای کے ایک اہلکار کیمطابق ، "اس وقت، سفارتی تعلقات کو بحال کرنا، جس میں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان ابھی عمل میں ہے۔”
قطر کے بین الاقوامی میڈیا آفس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ "متعلقہ سفارت خانوں کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے”۔
ایک خلیجی اہلکار نے کہا کہ توقع ہے کہ جون کے وسط تک سفارتخانے نئے سفیروں کے ساتھ دوبارہ کھل جائیں گے۔ ایک اور سورس نے کہا کہ سفارتی تعلقات ہفتوں میں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔
تعلقات کی بحالی اس وقت زیرعمل آئی ہے جب ایران اور سعودی عرب بھی مفاہمت کے لیے وسیع تر علاقائی دباؤ کے کیوجہ سے گزشتہ ماہ تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوئے تھے۔
سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ممالک شام کی ایک دہائی سے جاری تنہائی کو ختم کرنے کے لیے آگے بڑھے ہیں، جس کا 2011 میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر بائیکاٹ کیا گیا تھا – اور جس کی وجہ سے طویل خانہ جنگی ہوئی تھی۔
یمن میں، حوثی تحریک اور سعودی عرب نے اس ہفتے امن مذاکرات کا ایک دور منعقد کیا، جس میں سیکڑوں قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا، جو کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کئی پراکسی جنگوں میں امن کی تعمیر کا ایک اہم اقدام ہے۔ مزید امن مذاکرات جلد متوقع ہیں۔
2017 کے وسط میں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا کر اس سے تمام تعلقات منقطع کر لیے، جبکہ دوحہ نے ان الزامات کی تردید کی۔
ریاض اور قاہرہ تنازعہ کے خاتمے کے لیے سعودی قیادت میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 2021 میں دوحہ میں دوبارہ سفیر مقرر کرنے والے پہلے ملک تھے، جب کہ بحرین نے گزشتہ ہفتے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان تعلقات گزشتہ سال گرمی دیکھی گئی اور دونوں ممالک کے رہنما آمنے سامنے ملے۔
ایک اماراتی سرکاری اہلکار کیمطابق”متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی بنیادی طور پر پلوں کی تعمیر، اقتصادی تعاون اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر مرکوز ہے،”