کویت اردو نیوز، 20 اپریل:اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بیان دیا ہے کہ یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس یکم اور دو مئی کو دوحہ میں مختلف ممالک کے افغانستان سے متعلق خصوصی ایلچیوں کا ایک بند کمرے کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
مختلف ملکوں کے افغانستان سے متعلق نمائندوں کا بند کمرہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا
ڈوجارک نے مزید بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد افغانستان کی صورت حال پر پائیدار طریقے سے پیش رفت کرنے کے لیے مشترکہ مقاصد سے منسلک رہ کر بین الاقوامی مشغولیت کو پھر سے متحرک کرنا ہے۔