کویت اردو نیوز : ایک عمانی شخص نے سعودی عرب سے محبت میں مثال قائم کر دی ہے۔
عمان سےپیدل سعودی عرب آنےوالےایک عمانی شہری کا کہناہےکہ میں مملکت کےیوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرناچاہتا تھا۔ عمانی شہری نے مزید کہا کہ عمان سے نجران پہنچنے میں 52 دن لگےہیں ۔
عمانی مہم جو کا کہنا تھا کہ جب وہ یمنی صحرا سے الودیہ چیک پوسٹ کا سفر کرنے کے بعد نجران میں داخل ہوا تو وہ اپنی مہم میں کامیاب ہونے اور مملکت کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت پر خوش تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نجران کے گورنر شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ملاقات کا اعزاز بخشا۔’ سفر کے حوالے سے ایک سوال پر عمانی نے کہا کہ سفر شروع کرتے وقت میرے ذہن میں تھا کہ یوم تاسیس سے پہلے پہنچ جاؤں ، جس میں وہ کامیاب رہا.
Related posts:
قطرمیں سزائےموت پانےوالے 8 انڈین شہری رہا
سعودی عرب: عوام سے آج بروز اتوار ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل
سعودی عرب: کسٹم سمگلنگ کیسز میں مصالحتی تصفیہ کے معاہدے کی تفصیلات
سستے ترین خلیجی ممالک کی فہرست میں کویت پہلے نمبر پر آگیا
شارجہ کی القاسمیہ یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء کیلئے مفت تعلیم حاصل کرنے کا شاندار موقع
قطر میں کووڈ 19 کے ذیلی میوٹنٹ کے نئے کیسز کی تشخیص
سعودی عرب نے اسرائیل سے متعلق اپنا موقف واضح کردیا
کورونا وبا: عرب ممالک میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر