کویت اردو نیوز، 23اپریل: ابوظہبی میں مقیم اسپتالوں نے ملازمت کے خواہشمند افراد کو انڈسٹری کے معیار سے بڑھ کر تنخواہوں اور مراعات کے ساتھ آنیوالی جاب آفرز سے متنبہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مصحف انڈسٹریل ایریا میں واقع ملینیم اور فینکس ہسپتالوں کو ملازمت کے متلاشی افراد کی جانب سے ہسپتالوں کے نام پر ای میلز کے ذریعے نوکری کی جعلی آفرز موصول ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
اسپتالوں کی نمائندگی کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دھوکے بازوں اور جعلی ریکروٹمنٹ ایجنسیز کا شکار نہ ہوں۔
ڈاکٹر وی آر۔ ملینیم ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر انیل کمار نے بتایا کہ ان دھوکے بازوں یا جعلی ایجنٹوں نے ہسپتالوں کے لوگو کا استعمال کرتے ہوئے کئی لوگوں کو HR مینیجر کی طرف سے جاب آفرز اور اپائٹمنٹ لیٹرز بھیجے ہیں، جسے لوگ اصلی سمجھ کر گمراہ ہو جاتے ہیں۔ دستاویز میں ایک ای میل آئی ڈی اور ویب سائٹ تقریباً ہسپتال کی سرکاری ویب سائٹ سے ملتی جلتی درج ہوتی ہے‘‘
مثلا ہسپتال کی سرکاری ویب سائٹ www.phoenixhospital.ae ہے جبکہ اپائٹمنٹ لیٹر پر جعلی www.phoenixhospital.com درج ہے۔
یہ جعلی ویب سائٹ اور فون نمبر صرف کاغذی ہیں۔ وہ آپریشنل نہیں ہیں۔ بعض اوقات، کچھ جاب آفرز آفیشل ویب سائٹ پر ہوتی ہیں لیکن جعلی ای میل آئی ڈیز کے ساتھ۔ جو بسا اوقات، نوکری کے خواہشمند افراد کو بے وقوف بنانے کے لیے کافی ہوتی ہیں اس جعلی ای میل آئی ڈی پر لوگ دھڑا دھڑ رپلائی کررہے ہوتے ہیں، جو کہ ایک بار پھر ہمارے سرکاری آئی ڈی سے مشابہ ہوتی ہے۔”
ڈاکٹر انیل نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں اس طرح کے روزگار سے متعلق دھوکہ دہی آجروں اور ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے تشویشناک امر ہے۔
"دھوکہ دہی کرنے والے نوکری کے متلاشی افراد کو خیالی تنخواہوں کے ساتھ لالچ دیتے ہیں، یعنی 5,000 درہم کی پوزیشن کے لیے، فرضی معاہدے کی ماہانہ تنخواہ 20،000 درہم ہوتی ہے۔ ایک بار جب جاب سیکر ای میل کا جواب دیتے ہیں، تو اسکیمرز ایمپلائمنٹ ویزا پر کارروائی کے لیے رقم طلب کر سکتے ہیں۔ جو لوگ نوکری کی شدت سے تلاش کر رہے ہوتے ہیں وہ ایسے جال میں پھنس جاتے ہیں۔”
پیش کردہ جعلی ملازمتیں میڈیکل اور نان میڈیکل بشمول مینجمنٹ لیول پوزیشنز کے لیے ہیں۔ ملازمت کے فوائد میں 3 بیڈ روم کا ڈوپلیکس فلیٹ، بچوں کے لیے مفت تعلیم خواہ وہ بیرون ملک ہوں، دو ماہ کی تنخواہ کی چھٹی، بزنس یا فرسٹ کلاس فلائٹ ٹکٹ وغیرہ شامل ہیں۔
ہیلتھ کئیر گروپ کو شکایات تب موصول ہونے لگیں جب متعدد ملازمت کے خواہشمند افراد نے سرکاری ویب سائٹ کا وزٹ کیا اور پتہ چلایا کہ ان کے اپائٹمنٹ لیٹر جعلی تھے اور انکو غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
ڈاکٹر انیل نے مزید کہا کہ”ہمیں نہیں معلوم کہ کتنے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں سے ہوشیار رہیں۔ ہمارے پاس تھرڈ پارٹی کی کوئی بھرتی نہیں ہے۔ ہم میڈیکل ڈائریکٹر یا HR اہلکاروں کے ذریعے کیے گئے ذاتی انٹرویوز کے ذریعے براہ راست ہنر مندوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ ہم ذاتی انٹرویو راؤنڈ کے بغیر آفر لیٹر نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ، ہم بھرتی مہم کے دوران کوئی فیس نہیں لیتے ہیں۔ ہم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، اور اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ایسی جعلی نوکریوں کے بارے میں الرٹ پوسٹ کیا ہے،‘‘
ہسپتالوں نے ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو اپنا ایمپلائمنٹ ویزا پروسیس کرنے کے لیے رقم کی منتقلی کے لیے اپوائنٹمنٹ لیٹر موصول ہوتا ہے تو وہ درج ذیل قابل اطلاق کسی ایک ویب آئی ڈی پر [email protected] یا [email protected] پر رابطہ کرے۔