کویت اردو نیوز، 26 اپریل: عید کے دن کشمیر کے علاقہ گلگت بلتستان میں نشے میں دھت ایک پاک فوج کے میجر نے اپنی گاڑی سے چھ بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے انچارج ضلع گھانچے عاشق حسین نے بتایا کہ چھ بچے بارہ بالا گاؤں میں سڑک پر عید الفطر منا رہے تھے کہ اسکردو جانے والی ٹیوٹا لینڈ کروزر نے انہیں کچل دیا۔ مقامی اخبار کی خبر کے مطابق، مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچے قریبی دکان پر گئے تھے، جہاں ان کو ایک بے قابو گاڑی نے ٹکر مار دی۔
ایک رہائشی عثمان طارق چغتائی نے کہا کہ”گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں پاک فوج کے میجر کی تیز رفتار گاڑی نے چھ بچوں کو ٹکر مار دی، جس سے تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے میجر کو گھیرے میں لے کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی،
وحیدہ کشمیری نے کہا، "عید کے دن گلگت کے ضلع گھانچی میں ہونے والے المناک واقعے کے بارے میں سن کر صدمہ اور افسوس ہوا۔ میرا دل ان بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے جو اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں،”