کویت اردو نیوز، 9 مئی: عمان کی تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت (MoCIIP) نے سلطنت میں متعدد تجارتی اسٹورز پر معائنہ مہم جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ 78 کمرشل اسٹورز نے صارفین کو الیکٹرانک ادائیگی کی سروس فراہم کرنے کی تعمیل نہیں کی۔
وزارت نے پہلے تصدیق کی تھی کہ اس نے سلطنت عمان کے مختلف گورنریٹس میں صارفین کو الیکٹرانک ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے دکانوں کے مالکان کے لیے کئی آگاہی اور معائنہ کی مہمیں چلائی ہیں۔
وزارت نے وضاحت کی کہ دکانوں کے مالکان کو اپنی صورت حال کو ہم آہنگ کرنے، ایک جامع ڈیجیٹل تبدیلی کو حاصل کرنے کی کوشش میں، نقدی سے نمٹنے میں حفاظتی خطرات کو کم کرنے کے علاوہ خرید و فروخت کے آپریشنز کی تنظیم کو تیز کرنے، کسٹمر سروس مینجمنٹ، مالیاتی انتظام، انوینٹری کا انتظام، اور چوری، اندرونی فراڈ، اور جعلی بلنگ جیسے خطرات نمٹنے کیلئے ایک وقت دیا تھا،
وزارت نے کہا کہ عمان کے مرکزی بینک کے اعدادوشمار الیکٹرانک ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اشارہ دیتے ہیں۔
سال2021 میں ڈیوائسز کی تعداد 63 ہزار سے زائد ڈیوائسز تک پہنچ گئی، اور 2022 میں ڈیوائسز کی کل تعداد 85 ہزار سے زیادہ ہوگئی، جو کہ 34 فیصد کا اضافہ ہے۔