کویت اردو نیوز، 10 مئی: قطری وزارت داخلہ (MOI) نے قطر میں رہائشیوں کے لیے پروسیسنگ کو آسان بنانے کے لیے متعدد نئی خدمات کا آغاز کیا ہے ۔اس سلسلے میں قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے Metrash2 کے ذریعے کامیاب طلباء کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سروس میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔
اس کا اعلان ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے کیا۔
لائسنسنگ امور کے شعبے کے افسر محمد سعید العمیری نے کہا کہ سروس کی درخواست کرنے والوں کو ذاتی ڈیٹا درج کرنا ہوگا اور فیس ادا کرنا ہوگی، تب لائسنس جاری کیا جائے گا اور فوری طور پر بھیج دیا جائے گا، جبکہ امیدوار کو انہیں وصول کرنے کے لیے سروس سینٹرز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
العمیری نے مزید کہا کہ لائسنس الیکٹرانک والیٹ میں شو ہوں گے، اور کارڈ ڈاک کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔
اس حقیقت کے پیش نظر کہ یہ ایپلی کیشن ایک اہم ایپلی کیشن ہے، اس کے لانچ ہونے کے بعد سے ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
سال 2020 کے اوائل سے اب تک کی گئی ٹرانزیکشنز کی تعداد 2,300,000 (دو ملین تین لاکھ) ٹرانزیکشنز سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ Metrash ایپلیکیشن کے ذریعے فراہم کردہ خدمات کے لیے سوالات کی کل تعداد 50 لاکھ سوالات سے تجاوز کر چکی ہے۔