کویت اردو نیوز، ۱۲ مئی: بحرین میں ترکی کے سفیر عالی عظمت. ایسن کاکیل کی ہدایت پر بحرین میں ترک شہریوں نے آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے گزشتہ چار دنوں کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
بحرین میں تقریباً 1,600 ترک آباد ہیں اور یہ چھٹا الیکشن ہے جس میں بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔
صدر رجب طیب اردگان، جو 2014 سے اس عہدے پر براجمان ہیں، نے 14 مئی 2023 کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ 87 انتخابی اضلاع کے ووٹر پانچ سال کی مدت کے لیے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے لیے 600 ممبران پر مشتمل ملک کی 28ویں پارلیمنٹ کی تشکیل کیلئے ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔
سفیر کاکیل نے کہا: "بحرین میں مقیم ترک اپنے ووٹ کاسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور یہ عمل گزشتہ چار دنوں کے دوران آسانی سے جاری ہے۔”