کویت اردو نیوز،24جون:دبئی میں 36 لاکھ 70ہزار درہم (تقریباً 28کروڑ 48لاکھ روپے) کی لاٹری جیتنے والے لبنانی شہری رقم سے کمپنی رابطہ کرنے میں ناکام ہے، جسکی وجہ سے اسکا انعام ابھی تک ان کلیمڈ ہے۔
اس شخص کا نام حسن ابو حمزہ ہے جس نے دبئی ڈیوٹی فری (ڈی ڈی ایف) فائنسٹ سرپرائز کاﺅنٹر دبئی ایئرپورٹ سے ٹکٹ خریدا تھا جس کا نمبر 2857تھا۔
اس ٹکٹ نمبر پر حسن ابو حمزہ کابڑا انعام نکل آیا لیکن کمپنی تاحال اس کے ساتھ رابطہ کرنے میں ناکام ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اسے اپنے لاٹری جیتنے کی خبر معلوم بھی ہے یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ 14واں لبنانی شہری ہے جس نے 1999ءسے شروع ہونے والی میلینیم ملینئر پروموشن میں 10لاکھ ڈالر سے زائد انعام جیتا ہے