کویت اردو نیوز 23 جون: کویت کو خلیجی ممالک میں دوسرا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا۔
رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے غیر ملکیوں کے لئے خلیجی ممالک میں کویت دوسرا سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ بیروت سب سے مہنگا عرب شہر جبکہ دوحہ سب سے سستا شہر ہے۔ ریاض خلیج کا تارکین وطن کے لئے سب سے مہنگا شہر ہے۔ مرسر کنسلٹنگ کے جاری کردہ سال 2021 مطالعہ میں تارکین وطن کے لئے رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے کویت کی درجہ بندی عالمی سطح پر 115 سے گھٹ کر 113 ہوگئی ہے اور دوحہ کے بعد رہائشیوں کے لئے خلیج تعاون کونسل ممالک سب سے سستا قرار دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر شہریوں کو میسر ہونے والے بنیادی عوامل جیسے کرنسی کے اتار چڑھاؤ ، مہنگائی، رہائش کی قیمتوں میں عدم استحکام اور تارکین وطن کے لئے رہائش کی قیمت کا تعین وغیرہ کرنے پر مشتمل ہوتا ہے۔ انڈیکس کی کل لاگت 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کی عکاسی کرتی ہے جن میں رہائش ، نقل و حمل ، کھانا ، لباس ، گھریلو سامان اور تفریح شامل ہیں۔
خلیج میں سعودی دارالحکومت ریاض سب سے مہنگے خلیجی شہر کے طور پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ پچھلے سال 31 ویں نمبر پر تھا تاہم عالمی سطح پر اب 29 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد منامہ جو گذشتہ سال 71 نمبر کے مقابلے میں اس سال 52 ویں نمبر پر ہے۔ جدہ کی درجہ بندی 104 ویں سے اب 94 ویں نمبر پر ہے جبکہ مسقط کی درجہ بندی 96 سے اب 108 ہو گئی ہے۔
تارکین وطن کے لئے زندگی گزارنے کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں ترکمانستان کا شہر اشغابد پہلے نمبر پر ، اس کے بعد ہانگ کانگ دوسرے ، بیروت تیسرے ، ٹوکیو چوتھے ، اور زیورچ پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسری طرف مرسر نے کرغزستان میں بشکیک کو زندگی کے اخراجات کے حوالے سے دنیا کا سب سے سستا شہر قرار دیا ہے۔ اس کے بعد تنزانیہ میں لوساکا دوسرے ، جارجیا میں تبلیسی تیسرے ، تیونس چوتھے جبکہ برازیلیا پانچویں نمبر پر ہے۔
مرسر سروے رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی کچھ یوں رہی:
- اشغابد (تركمانستان)
- ہانگ کانگ (چین)
- بيروت (لبنان)
- ٹوكيو (جاپان)
- زيورچ (سوئٹزر لینڈ)
- شنگھائی (چین)
- سنگاپور
- جنیوا (سوئٹزر لینڈ)
- بیجنگ (چین)
- برن (سوئٹزرلینڈ)