کویت اردو نیوز : سال 2023 میں ابوظہبی کا حکمران خاندان دولت مندی میں سب سے اگےنکل گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کا حکمران خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا۔
پچھلے 5 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاندان نے والٹن فیملی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق پہلی بار ہاؤس آف نہیان کو سالانہ رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ابوظہبی النہیان خاندان کے اثاثوں کی مالیت 305 ارب ڈالر ہے۔
ان کے بعد والٹن فیملی 259.7 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس کے مالکان 150.9 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مشہور امریکی پالتو جانوروں کی مصنوعات کی فیملی، مارس 141.9 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں پانچویں نمبر پر قطری شاہی خاندان الثانی ہے جس کی کل دولت 133 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
وی نیوز کے مطابق امریکی کوچ انڈسٹری کے مالکان کوچ 127.3 بلین ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں، سعودی عرب کا شاہی خاندان آل سعود 112 بلین ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا امبانی خاندان 89.9 بلین ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں نویں نمبر پر فرانس کی تھیمر فیملی ہے جس کے کل اثاثے 89.6 بلین ڈالر ہیں جبکہ 10 ویں نمبر پر کینیڈین میڈیا ہاؤس تھامس رائٹر ہیں جن کی کل دولت 71.1 بلین ڈالر ہے۔