کویت اردو نیوز، 26مئی: بحرین کی لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (LMRA) نے محراق گورنریٹ اور جنوبی گورنریٹ میں متعدد دکانوں اور کام کی جگہوں پر دو مشترکہ انسپکشن کیمپین چلائی، جسکا مقصد لیبر مارکیٹ اور ریذیڈنسی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سدباب کرنا تھا۔
انسپکشن مہمات کے نتیجے میں لیبر مارکیٹ اور رہائش کے قوانین سے متعلق خلاف ورزیوں کی اطلاع ملی جسکے مقدمات قانونی کارروائی کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں۔
ایل ایم آر اے نے نوٹ کیا کہ نیشنلٹی، پاسپورٹ اور رہائشی امور (این پی آر اے) اور گورنریٹ کے متعلقہ پولیس ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر جنوبی گورنریٹ میں ایک مشترکہ معائنہ مہم چلائی گئی۔
دوسری جانچ کی مہم محراق گورنریٹ میں وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کرائم ڈیٹیکشن اینڈ فرانزک ایویڈینس کے تعاون سے چلائی گئی۔
ایل ایم آر اے نے سوسائٹی کے تمام ممبران سے اتھارٹی کی ویب سائٹ www.lmra.gov.bh پر الیکٹرانک فارم کے ذریعے یا 17506055 پر اتھارٹی کے کال سینٹر پر کال کر کے خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کی تاکید کی ہے۔