:کویت اردو نیوز، 10 جون: سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر کے بوئنگ 787 طیارے کے پہلے ٹیک آف کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ریاض میں قائم ایوی ایشن میڈیا کمپنی ایوی ایشن ورلڈ گروپ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ریاض ایئر کے بوئنگ 787 طیاروں میں سے ایک کے ٹیک آف کا وڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
أول إقلاع لطائرة #طيران_الرياض 😍😍😍
إلى العالمية .. إلى تصنيف الخمس نجوم .. إلى تحقيق مستهدفات الإستراتيجية الوطنية للطيران .. إلى تحقيق رؤية السعودية 2030م. pic.twitter.com/e4yIY3VsON
— عشاق عالم الطيران (@AviationWG) June 5, 2023
ریاض ایئر کے طیارے کو بوئنگ ایئر پلینز پورٹ لینڈ میں تیار کیا گیا اور پہلے ٹیک آف کے لیے ہینگر سے اہتمام کے ساتھ باہر لایا گیا۔
ریاض ایئر دو مختلف ڈیزائن کے طیارے استعمال کرے گی، ایک ڈیزائن سامنے لایا جاچکا ہے جبکہ دوسرا ڈیزائن بعد میں سامنے لایا جائے گا۔
ریاض ایئر کے طیارہ نے پیر کو سعودی دارلحکومت ریاض کی فضاوں میں بھی پرواز کی۔
’ریاض ایئر کے طیارے منفرد ڈیزائن، جامنی رنگ اور نئے انداز و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج ہے۔ طیارے کے ڈیزائن میں استعمال کیے جانے والا جامنی رنگ سعودی صحرا کے لیوینڈر پھول کی نمائندگی کرتا ہے۔
استنبول میں ایاٹا کے سالانہ اجلاس اور ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ کے موقع پر ریاض ایئر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) سے آر ایکس کوڈ ملنے کے بعد اب وہ دنیا کی صف اول کی ایْئر لائنز میں شامل ہے۔
ریاض ایئر 2030 تک سو سے زیادہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائے گا۔
ریاض ایئر کی باقاعدہ پروازیں 2025 کے آغاز میں شروع ہوں گی۔ ریاض ایئر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی ہے۔ جس نے 9-787 ساخت کے 72 بوئنگ ڈریم لائنر طیاروں کا پہلا سودا کیا ہے