کویت اردو نیوز 30 اکتوبر 2023: گھریلو ملازم کے ملک سے چلے جانے کے تین ماہ بعد، سپانسرز کے پاس "سہل” ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے کارکن کا اقامہ (آرٹیکل 20 کے تحت) کو ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایپلی کیشن میں یہ سروس 5 نومبر 2023 سے دستیاب ہونے والی ہے۔
تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اگر کفیل اپنے ملازم کا اقامہ کینسل کرنے کا عمل شروع نہیں کرتا ہے تو اس صورتطمیں گھریلو کارکن کا اقامہ اس کی ملک سے روانگی کے 6 ماہ کی مدت کے بعد خود بخود کینسل ہو جائے گی۔
یہ پیشرفت کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح کی براہ راست ہدایات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
کویتی شہریوں کے لیے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے، ریزیڈنسی افیئر سیکٹر نے اعلان کیا ہے کہ، 5 نومبر 2023 سے، افراد 6 ماہ کا انتظار کئے بغیر 3 ماہ بعد ہی یا تو "سہل” ایپلی کیشن کا استعمال کر سکتے ہیں یا ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ میں سے کسی ایک میں جا کر اپنے گھریلو ملازم کے اقامہ کو کینسل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔