کویت اردو نیوز، ۱۴جون: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ایک غیر ملکی شہری کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق سزا سے پہلے اکنامک کرائمز پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایشیائی شہری سے تفتیش کا عمل مکمل کیا تھا۔
ایشیائی شخص گاڑی کے اندر تقریباً 6 کلوگرام وزنی سونے کے نمونے خفیہ طور پر چھپا کر ایک لینڈ پورٹ کے ذریعے مملکت میں داخل ہوا تھا۔
ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے اس پر لگے الزام کا ثبوت کی فراہم کردیا گیا اور اس سے اسمگل شدہ سونا بھی ضبط کر لیا گیا