کویت اردو نیوز،15جون: عمانی حج مشن، سلطان بن سعید الحنائی کی سربراہی میں گزشتہ روز، بروز بدھ حج ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گیا۔
مکہ اور مدینہ میں قیام کے دوران عمان حج مشن عمانی عازمین کو حج کے مناسک ادا کرنے اور انہیں مختلف خدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
عمانی حج مشن کا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ میں سلطنت عمان کے قونصل جنرل مبارک بن حمد الحنائی اور حج و اوقاف کے اتاشی ابراہیم بن ناصر الخروسی نے استقبال کیا۔