کویت اردو نیوز،23جون: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرونِ ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تمام اندرونِ ملک پروازوں پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔
یہ رعایت عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران یکم جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔
ترجمان پی آئی کا کہنا تھا کہ یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی جس سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔
حکومت پاکستان نے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 29 جون سے لے کر یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔
Related posts:
پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نصب کرنیکا فیصلہ
Amazon ایمازون نے پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کر لیا
پاکستانی ورکرزکوکینیڈا بھیجنے کامعاہدہ
کفالت سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
وزیراعظم عمران نے اسلامی ممالک کے لیڈران کو متحد کرنے کا عہد کر لیا
پاکستان پر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام بے نقاب
پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کراچی میں انتقال کر گئے
کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی سیاح نک فشر کو دوکاندار نے دوھوکے سے لوٹ لیا