کویت اردو نیوز،27جون: امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک نے اعلان کیا ہے کہ کمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے کیا جا رہا ہے، گلیکٹک 01 پرواز 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں جائے گی اور اس میں چھ افراد سوار ہوں گے۔
گلیکٹک 01 میں عام فراد کے بجائے اٹلی فضائیہ کے افراد بھیجے جائیں گے جو اپنے قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات کریں گے۔
امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک نے اعلان کیا ہے کہ خلائی سیاحت کے شوقین افراد کے لیے کمپنی ماہ اگست سے کمرشل پروازیں شروع کریگی اور پھر یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ ہر ماہ جاری رہے گا۔
خلائی سیاحت کے شوقین افراد کو صرف ساڑھے چار لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز ( تقریباً ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے) کرایہ ادا کرنا ہو گا۔
مذکورہ کمپنی نے مئی میں خلا کے لیے آخری ٹیسٹ پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
امریکی کمپنی گزشتہ دو دہائیوں سے خلا کے لیے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب اس نے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔