کویت اردو نیوز ، 11 اکتوبر 2023: اسرائیل کے دورے پر موجود برطانوی وزیرخارجہ کی راکٹ حملے کاسائرن بجتے ہی پناہ کیلیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
برطانوی وزیرخارجہ کے اسرائیل کے دورےکےدوران اپنےاسرائیلی ہم منصب سے گفتگو کےدوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگ گیا۔
سائرن بجتے ہی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اور اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن پناہ کیلیے عمارت کی جانب دوڑنے لگ پڑے۔ برطانوی اور اسرائیلی رہنماؤں کی پناہ کیلے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے ۔