کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے طائف ایئرپورٹ پر حکام نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک غیر ملکی مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پاسپورٹ حکام نے اخبار 24 کو بتایا کہ پاکستانی مسافر نے مبینہ طور پر فنگر پرنٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیاہے ۔
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے حال ہی میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور خراب سرحدی چیک پوسٹوں کے ذریعے مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنےوالے متعددمسافروں کوگرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ایک بنگلہ دیشی کو سعودی شہری عودہ بن علیان بن علی الشمری کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے اور سوئے ہوئے شہری کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر ہلاک کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی ۔
وزارت نے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش بنگلہ دیشی نےاپنے جرم کا اقرار کرلیا جس کے بعد اسے عدالت کے حوالے کردیا گیا۔
اپیل کورٹ نے عدالتی فیصلےکوبرقرار رکھا جسکے بعد ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پرعمل کی منظوری دی۔