کویت اردو نیوز : سعودی ٹریول اتھارٹی کے حکام نے پاکستانی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کراچی کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کیمطابق سعودی عرب میں 25 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جن کے رشتہ دار ہر سال ان سے ملاقات کرتے ہیں۔
سعودی ٹریول اتھارٹی میں ایشیا کے ذمہ دار الحسن الدباغ نے کہا ہے کہ "10 لاکھ عمرہ زائرین 2023 میں سعودی عرب آئے تھے۔”
انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے پاس پاکستان کے لیے ایک بہت ہی شاندار پروگرام ہے جس کے ذریعے ہم 2030 تک 35 لاکھ پاکستانیوں کو سیاحت کے لیے سعودی عرب کی طرف راغب کریں گے”۔
واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستانی سیاحوں کے لیے پسندیدہ ملک ہے جہاں سیاحت کے علاوہ وہ مذہبی رسومات ادا کرنے آتے ہیں خاص طور پر رمضان المبارک اور حج کےدوران۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے کا پروگرام بھی ہے۔
پاکستانی عازمین کی سہولت کیلیے سعودی ٹریول اتھارٹی نے ‘نسک ” ایپ اور ویب سائٹ لانچ کر دی ہے جس کے ذریعے وہ حج اور عمرہ کے ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔
الحسن الدباغ نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنی چھٹیاں یورپ، امریکہ، دبئی اور ترکی میں گزارتےہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عازمین حج، عمرہ زائرین اور سیاحوں کی سہولت کیلیے 24 گھنٹے کے اندر ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔