کویت اردو نیوز 13 مارچ: سلطنت عمان نے کم آمدنی والے ملازمین کے لئے بینک قرضوں کی اقساط ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمان نے اگلا نوٹس آنے تک 10 ممالک سے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔ عمان نے دس ممالک جمہوریہ سوڈان ، جمہوریہ لبنان ، جمہوریہ جنوبی افریقہ ، جمہوریہ برازیل ، جمہوریہ نائیجیریا ، جمہوریہ تنزانیہ جمہوریہ, جمہوریہ گھانا, جمہوریہ جینیوا، جمہوریہ سیرا لیون اور جمہوریہ ایتھوپیا سے آنے والے افراد کے لئے اگلے نوٹس تک سلطنت میں داخلے کی پابندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے جبکہ ان ممالک سے سفری کے دوران قیام کرنے والوں کو بھی سلطنت عمان میں داخلے سے قبل درخواست دینا ہوگی۔
عمانی نیوز ایجنسی نے کہا کہ عمانی شہری، سفارت کار، صحت کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو اس فیصلے سے خارج کر دیا گیا ہے اور خارج شدہ گروپس کو سلطنت میں داخل ہونے کے بعد اختیار کیے جانے والے طریق کار سے مشروط کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو مزید دو ہفتوں کے لئے فاصلاتی تعلیم جاری رکھنی ہوگی تاہم بارہویں جماعت کے طلبہ دونوں طرح کے نظام تعلیم میں تدریس کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمان کے مرکزی بینک نے بینکوں، فنانس اور لیزنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کم آمدنی والے ملازمین کے قرضوں کی اقساط کو اگلے 6 ماہ کی اضافی مدت کے لئے ستمبر 2021 کے اختتام تک ملتوی کردیں۔ کم تنخواہ والے ملازمین کو بینک کی جانب سے پہلے ہی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں رعایت حاصل تھی تاہم اب اس رعایتی مدت میں مزید 6 ماہ کا اضافہ ملازمین کے لئے بڑی راحت ثابت ہوگا۔