کویت اردو نیوز،15جولائی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا
ترجمان ایف آئی اے کیمطابق مسافر کے موبائل سے ایران کا شناختی کارڈ برآمد ہوا۔
جاسم نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہا تھا جس پر قطر کا ورک ویزا لگا ہوا تھا۔
مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد نے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔