کویت اردو نیوز،22جولائی: سعودی عرب نے سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی اجازت دینے پر شدید احتجاج اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو منظم طریقے سے اشتعال دلانے کا عمل ہے۔
سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کر کے سعودی مملکت کی جانب سے احتجاجی پیغام ان کے حوالے کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی جانب سے سویڈن کے حکام کو ان غلیظ کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا کہا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے اور لوگوں کے درمیان بات چیت کو محدود کرنے والی ان تمام کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
Related posts:
سعودی عرب صفائی کرنے والا بنگلہ دیشی لاٹری نکلے بغیر ہی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
دوحہ انٹرنیشنل کافی ایگزیبشن کے آغاز کے لیے پوری طرح سے تیار
بحرین 19ویں ایشین گیمز میں عرب ممالک میں سب سے آگے
سعودی عرب کی شاندار تاریخ میں اضافہ کرتی الرایا مسجد
انوسٹروزیٹر' ای ویزاسروس کاطریقہ کار کیاہے؟
دبئی کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے منصوبے کا آغاز، منصوبے میں دیرہ، بر دبئی، سٹی، بزنس بے، دبئی مری...
سعودی GOSI کی جانب سے آجروں اور کمپنیوں کے لیے اجرت میں ترمیم کی سروس متعارف
یو اے ای : رہائشیوں کے لیے شناختی کارڈ کے حوالے سے 4 طریقہ کار