کویت اردو نیوز،24جولائی: قطری پبلک پراسیکیوشن نے 20 جولائی 2023 کو ایک بیان جاری کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر مانیٹرنگ کے بعد پایا کہ کچھ ٹویٹرز اکاؤنٹس نے خاتون کھلاڑی کی جسطرح توہین کی، اس طرح کے رویے سے مفاد عامہ کو نقصان پہنچے گا اور یہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان اکاؤنٹس کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے، جو اٹارنی جنرل کی اس مقدمے سے قبل حراست کے حکم کیمطابق ہے۔